لاہور(ویب ڈیسک) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بیٹی کو پاکستانیوں اور کشمیریوں کے سپرد کرکے بھارت میں قید اپنے شوہر حریت رہنما یاسین ملک کے پاس جانے کا اعلان کیا ہے۔لاہور پریس کلب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشعال ملک آبدیدہ ہوگئیں ، انہوں نے بتایاکہ یاسین ملک گزشتہ 12دن سے بھوک ہڑتال پر ہیں اور کھانانہ کھانے کی وجہ سے ان کی حالت تشویشناک ہے۔مشعال ملک نے بتایا کہ میرے شوہر کی جان خطرے میں ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ان کا کیس عالمی عدالت میں لےجاکر انصاف دلائے۔
ان کاکہناہے کہ یاسین ملک بھارتی فورسز کی گرفت میں ہیں، راکی جانب سے انہیں اوران کی بیٹی کوبھی دھمکیاں مل رہی ہیں،ان کا دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ یہ شادی کی آخری سالگرہ ہو گی ،انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں بھارتی سفیرسے بھی انصاف طلب کریں گی۔مشعال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیریوں پر ظلم کی انتہا ہو گئی،مقبوضہ کشمیر میں تمام جماعتوں پر پابندی لگا دی گئی ،پاکستانی عوام مضبوط فوج کی وجہ سے محفوظ ہیں،وہ اب کشمیریوں کابھی سوچیں،کشمیر کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے۔
The post پاکستان چھوڑ کربھارت جانے کااعلان appeared first on Urdu News.