اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) پاکستان ائیرفورس چین سے ایشیا کا سب سے خطرناک میزائل پی ایل-15 خریدنے جا رہی ہے،پہلے مرحلے میں ایسے سو میزائل آئندہ چند روز میں پاکستان پہنچ جائیں گے جبکہ باقی میزائلز کی ڈلیوری بعد میں ہو گی۔اس میزائل کو پاکستان کے جے ایف-17 تھنڈر بلاک ٹو پر نصب کیاجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ائیرفورس چین سے ایشیا کا سب سے خطرناک میزائل پی ایل-15 خریدنے جا رہی ہے،پہلے مرحلے میں ایسے سو میزائل آئندہ چند روز میں پاکستان پہنچ جائیں گے جبکہ باقی میزائلز کی ڈلیوری بعد میں ہو گی۔اس میزائل کو پاکستان کے جے ایف-17 تھنڈر بلاک ٹو پر نصب کیا جائے گا۔یاد رہے کہ اس میزائل کا توڑ بھارت کے پاس بھی موجود نہیں۔
یہ میزائل 150 کلومیٹر کے فاصلے تک دشمن کی کسی بھی طیارے کو نشانہ بنا کر تباہ کر سکتا ہے۔ اور فائر ہونے کے بعد یہ آواز کی رفتار سے چار گنا تیز پرواز کرتے ہوئے ٹارگٹ کی جانب بڑھتا ہے۔جہاز سے چھوڑے جانے کے بعد یہ میزائل پہلے مرحلے میں جہاز کے ریڈار سے رحنمائ لیتے ہوئے دشمن کے طیارے کی طرف بڑھتا ہے۔ ایک خاص فاصلے پر پہنچ کر اس میزائل کا اپنا ریڈار آن ہو جاتا ہے جس کے بعد دشمن کے طیارے کا بچنا نا ممکن ہو جاتا ہے۔بھارتی سکھوئ-30 جیسے بڑے ریڈار کراس سیکشن والے طیارے اس میزائل کا خاص حدف ہوں گے،خیال رہے کہ یہ وہی میزائل ہے جسے امریکا جیسے ملک نے اپنے طیاروں کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا تھا اور اب پاکستان نے اس سے خریدنے اک فیصلہ کر لیا ہے
The post پاکستان نے چین سے انتہائی خطرناک میزائل خریدنے کا فیصلہ کرلیا امریکہ سمیت پوری دنیا کے ہوش اُڑ گئے appeared first on Urdu News.