اسلام آباد: پاک فضائیہ نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے بھارت کے دو مگ 21 طیاروں کو مار گرایا، جس میں سے ایک کا ملبہ پاکستان میں گرا جبکہ دوسرے کا ملبہ کشمیر میں گرا اور ایک پائلٹ کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔بھارت کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس آپریشن میں ایف 16 استعمال ہوئے، تاہم پاکستانی حکام نے اس کی تردید کر دی ہے۔اب غیر ملکی جریدے ‘دی ڈپلومیٹ‘ نے پاکستانی فضائیہ کی کارکردگی کے بارے میں حیران کن خبر دی ہے۔
جریدے کا کہنا ہے کہ پاکستان ائیر فورس نے جے ایف 17 تھنڈر کو اس حملے میں استعمال کیا ہے۔ سابق ائیر مارشل شاہد لطیف نے دی ڈپلومیٹ کو بتایا کہ وہ جے ایف 17 تھنڈر کے پراجیکٹ ڈائریکٹر رہے ہیں۔ انہی جہازوں نے بھارتی جہازوں کو مار گرایا ہے۔دی ڈپلومیٹ کے مطابق کچھ رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پاکستان ائیر فورس نے بھارتی فضائیہ کے طیارے کو گرانے کے لیے بی وی آر اے اے ایم (BVRAAM) میزائل استعمال کیا ہے۔یہ وہ میزائل ہے جو نظر نہ آنے والے اہداف کو آسانی سے ہوا سے ہوا میں تباہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
پاکستان ائیر فورس چین کے تیارشدہ پی ایل 12 بی وی آر اے اے ایم میزائل کو جے ایف 17 تھنڈر میں لگارہی ہے۔جاپانی جریدے نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ حال ہی میں پاکستان ائیر فورس کی جانب سے نامعلوم بی وی آر ایم ایم میزائل کا تجربہ کیا گیا تھا۔ جے ایف تھنڈر نے 2017 میں ایران کا ڈرون بھی مار گرایا تھا۔پاکستان ایئر فورس آئندہ سالوں میں مزید 150 جے ایف تھنڈر جنگی طیارے فضائیہ میں شامل کرنے جارہی ہے، پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس سالانہ 25 جے ایف تھنڈر تیار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

The post پاکستان نے حملے کونسا جہاز اور میزائل استعمال کیا؟یہ ایف 16 نہیں تھا بلکہ۔۔۔!!! جاپانی میڈیا کے دعوے نے بھارت سمیت عالمی طاقتوں کے پسینے چھُڑوا دئے appeared first on Urdu News.