پاکستان میں کوئی ایک بھی سیاستدان ایماندار اور سچا نہیں ہے ، تجزیہ کار سلمان غنی کا دعویٰ

تجزیہ کار سلمان غنی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایک سیاستدان بھی ایماندار اور سچا نہیں ہے ، حکومت کچھ نہیں کرے گی جوہوگا سپریم کورٹ کی طرف سے ہوگا ، دھرنوں میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے توڑ پھوڑ نہیں کی ۔ ایک نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا کہ دھرنے کے دوران مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے کوئی توڑ پھوڑ نہیں کی ۔
حکومت نے کچھ نہیں کرنا ، اس حوالے سے جو کچھ ہوگا وہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک سیاستدان کے بارے میں یہ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ شخص ایماندار ہے اور جھوٹ نہیں بولتا ، ہمیں اپنے طرز عمل پر نظر ثانی کرنی چاہئے اور جدوجہد کا راستہ اختیار کرنا چاہئے ، ایک دوسرے کودیوار سے لگانے سے پاکستان کو آگے نہیں لے جایا جا سکتا ۔
The post پاکستان میں کوئی ایک بھی سیاستدان ایماندار اور سچا نہیں ہے ، تجزیہ کار سلمان غنی کا دعویٰ appeared first on Urdu News.