نئی دہلی (اردو نیوز) پاکستان کی جانب سے جذبہ خیرسگالی کے تحت چھوڑنے جانے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن تاحال اپنے گھر نہ پہنچ سکے،بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر کی وطن پہنچنے کے باوجود اپنے اہلخانہ سے ملاقات نہ ہو سکی۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق بھارتی پائلٹ کو آج صبح دہلی میں آرمی ہسپتال میں داخل کرایاگیاجہاں ابھی نندن کے پورے جسم کا طبی معائنہ کیا گیا،رپورٹس کے مطابق ابھی نندن کا تفصیلی ایم آرآئی اورسی ٹی سکین کیا گیا ۔
ابھی نندن سے فیملی کی صرف 9 منٹ تک ملاقات کرائی گئی۔ہسپتال میں پائلٹ سے بھارتی حکام نے بھی ملاقات کی اور خبررساں ادارے اے این آئی نے تصویر شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ وزیردفاع نرمالا ستھارامن نے بھی ہسپتال میں ونگ کمانڈر ابھینندن سے آج ملاقات کی ۔

Defence Minister Nirmala Sitharaman and Air Chief Marshal Birender Singh Dhanoa met Wing Commander Abhinandan Varthaman, a day after he returned from Pakistan
Read @ANI Story | https://t.co/ko5RmTJHmO pic.twitter.com/gBnXTSObTw
— ANI Digital (@ani_digital) March 2, 2019

دوسری طرف این ڈی ٹی وی کے مطابق پاکستان سے آمد کے بعد ونگ کمانڈر کا ملٹری ہسپتال میں میڈیکل چیک اپ کیا گیا جس کے بعد انہیں ایئرفورس ہوسٹل میں منتقل کیا گیا تھا۔
The post پاکستان سے رہائی پانے والا بھارتی پائلٹ اس وقت کہاں اور کس حال میں ہے؟ بھارت سے خبر آگئی appeared first on Urdu News.