کراچی (ویب ڈیسک) پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے تاریخ کا سب سے بڑا سکور بورڈ پر لگا کر لاہور قلندرز کو شرمناک شکست دی جس سے لاہوری پہلے ہی افسردہ تھے ،ایسے میں اے بی ڈویلیئرز کا ٹو ئٹ بھی سامنے آگیا جسے دیکھ کر لاہوریوں کا دل ہی ٹوٹ جائے گا ، تفصیل کے مطابق جب سے یہ خبرمیڈ یا پر آئی تھی کہ اے بی ڈویلیئرز انجری کی وجہ سے پاکستان نہیں آسکتے تب سے لاہور قلندرز کے مداح میں سخت تشویش پائی جا رہی تھی ،آج پاکستان میں ہونے والے پی ایس ایل سیزن 4کے پہلے میچ میں ایک تو اے بی ڈویلیئرز لاہور قلندرز کو دستیاب نہیں تھے اور پھر اسلام آباد یونائیٹڈ نے تاریخی ہدف دے کر یہ میچ اپنے نام کیا ،اس صورتحال پر لاہوریوں کا تو جیسے دل ہی ٹوٹ گیا لیکن پھر اے بی ڈویلیئرز کا ٹوئٹ سامنے آگیا جسے دیکھ کر یقینا لاہوریوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے سے کم نہیں ، مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اے بی ڈویلیئرز نے کہا کہ ”آج رات لاہور قلندرز کے ساتھ کراچی میں نہ ہونے پر مایوس ہوں ،پی ایس ایل میں کھیلنا ایک اچھا تجربہ تھا ،امید کرتا ہوں کہ میں واپس پھر آو ں گا ، یاد رہے کہ پی ایس ایل کے کل کے میچ میں لاہور قلندر کو اسلام آباد یونائیٹد کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامن کرنا پڑا تھا ۔

Disappointed I can’t be there tonight with @lahoreqalandars. It was a great experience to play in @thePSLt20 and I hope to return. pic.twitter.com/PiMrJA5wNI
— AB de Villiers (@ABdeVilliers17) March 9, 2019

The post پاکستان سپرلیگ میں لاہور قلندر کی بدترین شکست : بہانہ بنا کر ٹیم کو چھوڑ جانے والے اے بی ڈویلیئرز نے گھر بیٹھ کر ایسا طعنہ ماردیا کہ لاہوریوں کومرچیں لگ گئیں appeared first on Urdu News.