نئی دہلی (ویب ڈیسک) پاک پاکستان کی جانب سے بارہا امن مذاکرات اور دوستی کا ہاتھ بڑھائے جانے کے باوجود بھارت اپنی جارحیت سے باز نہ آیا۔ بھارت پر تاحال جنگی جنون سوار ہے جس کے ہاتھوں مجبور ہو کر بھارتی فضائیہ نے مشقیں شروع کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فضائیہ کے طیاروں نے پاکستانی سرحد کے ساتھ بھارتی پنجاب اور مقبوضہ کشمیر میں جنگی مشقوں کا آغاز کرد یا ہے۔ان مشقوں میں بھارتی فضائیہ کے طیاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مشقوں میں فرنٹ لائن ائیر کرافٹس بھی موجود تھے۔جنہوں نے امرتسر سمیت بارڈر کے ساتھ موجود دیگر اضلاع پر سپر سونک اسپیڈ میں پروازیں کیں۔ ذرائع کے مطابق یہ پروازیں پاکستان کی جانب سے کسی بھی دراندازی یا بھارتی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی صورت میں زبردست جوابی کارروائی کی تیاری کے لیے کی گئی ہیں۔حال ہی میں امرتسر کے کئی رہائشیوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بم دھماکے کی آوازیں سنائی دینے کی اطلاع دی تھی جس نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا تھا۔تاہم اب بھارتی فضائیہ نے کسی بھی خطرے کا سامنا کرنے کے لیے مشقی پروازیں شروع کر دی ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کو امن مذاکرات کرنے اور مسائل کے حل کے لیے مل کر بیٹھنے کی دعوت دی تھی لیکن بھارت نے کسی صورت بھی پاکستان کی کسی پیشکش کا جواب نہیں دیا۔پاک بھارت سرحد پرکشیدگی میں گزرتے دنوں کے ساتھ کمی تو آرہی ہے لیکن ایسے میں بھارت کا جنگی جنون تشویشناک ہے۔بھارت میں انتخابات سر پر ہیں،پاکستان نے بھارت کو فضائی، سفارتی اور سمندری محاذ پر شکست دی تھی جس سے بھارتی سرکار کے دعووں کی قلعی کُھل گئی تھی۔اس کے بعد سے خیال کیا جا رہا ہے کہ مودی سرکار اپنی جارحانہ پالیسیوں کے تحت پھر سے کوئی ایڈونچر کر سکتی ہے ۔
The post پاکستان دشمنی اور جنگ بھارت کے سر پر سوار۔۔۔۔۔مودی کے دیس سے ناقابل یقین خبر آ گئی appeared first on Urdu News.