پاکستان اور بھارت کے میچ میں مشہور ہونے والی یہ نوجوان لڑکی کون ہے؟

دبئی (ویب ڈیسک) ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم کو تو ناکامی سے دوچار ہونا پڑا لیکن پاکستانی مداح رضلا ریحان کا ہر میچ میں شرکت کرنا بھارت میں ان کی شہرت کا باعث بن گیا ہے تاہم ان کی شناخت ہوگئی ہے جس کا سوشل میڈیا صارفین بے صبری سے انتظار کر رہے تھے ۔
تفصیلات کے مطابق رضلا ریحان پاکستانی شہری ہیں لیکن دبئی میں اپنے خاوند کے ساتھ مقیم ہیں، وہ امن کی خواہاں ہیں اور غریب و نادار افراد اور انسانیت کی بہتری کے لیے کام کرتی ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ رضلا ریحان کرکٹ کی دیوانی بھی ہیں اور ہر حال میں اپنی قومی ٹیم کو سپورٹ کرتی ہیں۔

انہوں نے ایشیا کپ میں قومی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کے لیے اپنے دوستوں کے ساتھ ہر میچ میں شرکت کی اور بھرپور جوش و جذبے سے میچز کو انجوائے بھی کیا۔سٹیڈیم میں گھومتے کیمروں میں ایک میچ کے دوران ان پر فوکس کیا گیا جس کے بعد دوسرے میچ میں انہیں دوبارہ فوکس کیا گیا اور یوں دیکھتے ہی دیکھتے میچ کے دوران ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
بعد ازاں سوشل میڈیا پر ان کی کرکٹ دیوانگی کے بھی چرچے شروع ہوگئے اور ساتھ ہی ان کی خوبصورتی کی بھی خوب تعریفیں ہونے لگیں، حتیٰ کہ ان کی تصاویر پر متعدد میمز بھی بنائی گئیں۔

The post پاکستان اور بھارت کے میچ میں مشہور ہونے والی یہ نوجوان لڑکی کون ہے؟ appeared first on Urdu News.