پاکستانی سیاست میں مستقبل مریم نواز کا ہی ہو گا، ملک کے سینئر ترین صحافی نے عمران خان کو پریشان کر دینے والی خبر سنا دی

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستانی سیاست میں مستقبل مریم نواز کا ہی ہو گا، ملک کے سینئر ترین صحافی نے عمران خان کو پریشان کر دینے والی خبر سنا دی.. سینئر صحافی و کالم نگار سہیل وڑائچ نے کہاہے کہ پاکستان کے سیاسی حالات الٹ پلٹ ہو تے رہتے ہیں کبھی نشیب آتاہے تو کبھی فراز ، اگر پوری تاریخ کو سامنے رکھا جائے تو مستقبل مریم نواز کا ہی ہے ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دو منظر نامے ہیں ایک یہ کہ 15 سال تک سزائیں چلتی ہیں ،مقدمات چلتے ہیں اور جیل میں رہتے ہیں یا پھر احتساب کا سامنا کرنا پڑتاہے جس میں شریف خاندان کیلئے کوئی امید نظر نہیں آتی جبکہ دوسرا منظر نامہ یہ ہے کہ پاکستان کے سیاسی حالات الٹ پلٹ ہوتے رہتے ہیں۔
،اس حوالے سے پوری تاریخ کو سامنے رکھا جائے تو مستقبل مریم نواز کاہے کیونکہ جو پاکستان میں مشکل کا ٹتاہے اسی کو اقتدار ملتاہے، اسی کے نصیب جاگتے ہیں اور جتنی زیادہ مشکل کاٹتے ہیں تو اتنا بڑاعہدہ ملتاہے ،آصف زرداری نو سال جیل رہے اور صدر پاکستان بن گئے ، محترمہ بینظیر بھٹو جیل میں رہیں تو بار بار وزیراعظم بنتی رہیں ، ، تو یہ کوئی ایسی حیران کن بات نہیں ہو گی کہ کل کو مریم نواز کا راستہ صاف ہو جائے ۔سینئر صحافی و کالم نگار سہیل وڑائچ نے کہاہے کہ پاکستان کے سیاسی حالات الٹ پلٹ ہو تے رہتے ہیں کبھی نشیب آتاہے تو کبھی فراز ، اگر پوری تاریخ کو سامنے رکھا جائے تو مستقبل مریم نواز کا ہی ہے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دو منظر نامے ہیں ایک یہ کہ 15 سال تک سزائیں چلتی ہیں۔
The post پاکستانی سیاست میں مستقبل مریم نواز کا ہی ہو گا، ملک کے سینئر ترین صحافی نے عمران خان کو پریشان کر دینے والی خبر سنا دی appeared first on Urdu News.