ویب ڈیسک: بلوچستان کے ضلع کچھی بولان میں تیل کا بڑا ذخیرہ دریافت کرنے کا دعویٰ کیا گیاہے۔ ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کے ترجمان اسد ربانی نے بتایا کہ یہ ذخیرہ ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ اور پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ نے مشترکہ طور پر دریافت کیا ہے، انھوں نے بتایا ابتدائی طور پر سائٹ پر 2 ٹیوب ویل لگائے گئے تھے، جن میں سے ایک سے810 بیرل اور دوسرے سے690 بیرل تیل نکل رہا ہے۔
اسد ربانی کے بقول 1500 بیرل تیل کی یومیہ پیداوار ایک بہت بڑی کامیابی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ علاقے میں زیرِ زمین تیل کے وسیع ذخائر موجود ہیں،ترجمان نے بتایا کہ ابتدا میں جو تیل نکل رہا ہے وہ تھوڑا گاڑھا ہے جسے کراچی میں تیل صاف کرنے والے کارخانوں کو بھیجا جائے گا جو اس کا تجزیہ کر کے بتائیں گے کہ تیل کی کوالٹی کیا ہے۔
یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت توانائی کے پٹرولیم ڈویڑن کو ارسال کردی ہے۔ اوگرا کی جانب سے بھیجی جانے والی سمری کے مطابق یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔
وزارتِ پیٹرولیم کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ ہو سکتا ہے، پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 30 پیسے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے اور مٹی کا تیل بھی 10 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
The post پاکستانیوں کے لیئے سب سے بڑی خبربلوچستان میں تیل کا بڑا ذخیرہ دریافت، آنے والا دور کتنابدلنے والا ہے ؟ حیرانکن انکشاف appeared first on Urdu News.