ٹی وی ڈراموں نے میری فنی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کیا ، پہلی ہی فلم میں میری پرفارمنس کو شائقین نے پسند کیا ، اداکارہ مایا علی

اداکارہ و ماڈل مایا علی نے کہا ہے کہ فلم طیفا ان ٹربل میں کام کرنے کا لطف آیا جس کا اظہار الفاظ میں بیان کرنے سے قاصر ہوں ۔ علی ظفر نے میرا انتخاب کیا اورمیں نے اپنی پرفارمنس کے ذریعے انکے انتخاب کو بہتر ہی ثابت کیا فلم شائقین کو عمدہ کردارنگاری سے متاثر کرنے کی بھرپور کوشش کی ۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں مایا علی کا کہنا تھا کہ پہلی پاکستانی فلم میں میری پرفارمنس شائقین کو پسند آئی جس سے میری حوصلہ افزائی ہوئی ۔
فلم نے ملک سمیت دنیا بھر میں ریکارڈ ساز بزنس کرکے ہماری شناخت بنا دی ہے ۔ سینئر فنکاروں کی حوصلہ افزائی سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ۔ انہوں نے کہا آج کل میں ہدایتکار عاصم رضا کی نئی فلم پرے ہٹ لو میں مصروف ہوں اس فلم میں بھی میری پرفارمنس شائقین کو متاثر کرے گی ۔ ٹی وی ڈراموں نے میری فنی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ، انہوں نے کہا طیفا ان ٹربل کا پارٹ 2 بنانے کا فیصلہ علی ظفر نے کیا ہے اس پراجیکٹ کا حصہ ہوں یا نہیں وہ ہی یہ فیصلہ کرینگے ۔
The post ٹی وی ڈراموں نے میری فنی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کیا ، پہلی ہی فلم میں میری پرفارمنس کو شائقین نے پسند کیا ، اداکارہ مایا علی appeared first on Urdu News.