ٹکٹ یا کوئی اور وجہ ، پی ٹی آئی کا انتہائی اہم ترین رہنما تحریک لبیک یا رسول اللہ میں شامل

ملک وال(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سابق ضلعی آرگنائزر عبدالروف گوندل نے ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی چھوڑ کر تحریک لبیک میں شمولیت اختیار کر لی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصا ف ضلع منڈی بہاوالدین کے سا بق آرگنائزر عبدالروف گوندل نے صو بائی حلقہ پی پی 68کا ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی کو چھوڑ کر تحریک لبیک میں شمولیت کر کے تحریک لبیک کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔