ٹریفیک پولیس نے موٹر سائیکل سوار کا 7450 روپے کا مہنگا ترین چالان کر دیا، وجہ ایسی کے سب حیران

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) گوجرانوالہ میں موٹر وے پولیس نے موٹرسائیکل سوار کا مہنگا ترین چالان کاٹ دیا ۔ سات ہزار چار سو پچاس روپے کی پرچی دیکھ کر شہری کے ہوش اڑگئے۔ سماء نیوز کے مطابق مہنگے ترین چالان کاٹنے کا یہ واقعہ جی ٹی روڈ پر اوجلہ میں جمعرات کے روز پیش آیا۔ مہنگے چالان پر شہری، ندیم، نے احتجاج کیا تو ٹریفک اہلکار آپے سے باہر ہوگیا اور شہری کو دھکے اور دھمکیاں دینے لگا۔
پولیس کے چالان کے مطابق، شہری کا چالان ہیلمٹ اورلائسنس نہ ہونے، اوورلوڈنگ اور رانگ وے پر کیا گیا۔شہری نے چالان جمع کروا دیا، مگر ساتھ ہی موٹر وے پولیس کو شکایت بھی درج کروا دی۔ موٹروے پولیس کا موقف تھا کہ یہ واقعہ ضرور پیش آیا ہے اور اس کے خلاف محکمانہ کاروائی شروع کردی گئی ہے۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عام طور پر 700 سے 800 روپے تک کا چالان ہوتا ہے لیکن اس مہنگے ترین چالان کے بعد شہری کو تذلیل کا نشانہ بھی بنایا گیا اور مارا بھی گیا ہے۔

The post ٹریفیک پولیس نے موٹر سائیکل سوار کا 7450 روپے کا مہنگا ترین چالان کر دیا، وجہ ایسی کے سب حیران appeared first on Urdu News.