ٕٕٕٕ’’ فوج عمران خان کو سپورٹ نہیں کر رہی ، نواز شریف اور آصف زداری پاکستان مخالف کردار ادا کر رہے ہیں ‘‘ ، سابق صدر پرویز مشرف

سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ فوج عمران خان کوسپورٹ نہیں کر رہی بلکہ ملک مخالف کردار کی وجہ سے نواز شریف اور آصف زداری کے خلاف ہے ۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی محب وطن ہے ۔ ” خلیج ٹائمز “ کو انٹرویو میں سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری ماضی کے کردار کی وجہ سے فوجی حلقوں میں پسند نہیں کئے جاتے ۔ صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ”میرا نہیں خیال کہ فوج عمران خان کے پیچھے ہے“ ۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج کی اپنی پسند اورناپسند تو ہوتی ہے ۔ مسلم لیگ ن ، نواز شریف اور آصف زرداری کا ملک مخالف کرداراصل مسئلہ ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.