ویرات کوہلی کی عدم موجودگی نے بھارتی ٹیم کو کمزور کر دیا، پاک بھارت ٹاکرے میں کس ٹیم کا پلڑا بھاری ہے؟ساروو گنگولی نے اعتراف کر لیا

ممبئی(نیوزڈیسک )ایشیا کپ کے میگا ایونٹ میں روائتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کانٹے دار میچ کل ہو گا لیکن اس سے پہلے ہی دونوں ملکوں کے سابق کرکٹروں کے درمیان میڈ یا پر ’میچ‘پڑ گیا۔نجی نیوز چینل کی اسپیشل ٹرانسمیشن’پاک بھارت ٹاکرہ‘میں گفتگو کرتے ہوئے سابق بھارتی کپتان ساور گنگولی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی بہترین کھلاڑی ہیں اور بھارت کے لیے بہت اہمیت کے حامل ہیں ،ان کی عدم موجودگی سے ٹیم میں کمزوری تو ہے لیکن پھر بھی بھارتی ٹیم اچھی ہے ۔پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان موازنے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ برابر کا ہے ،دونوں ٹیموں میں سے کوئی بھی آگے یا پیچھے نہیں ہے ۔بھارتی ٹیم کے شیڈول سے متعلق سوال پر سارو گنگولی نے کہا کہ شیڈول سے بھارتی ٹیم متاثر نہیں ہوتی لڑکے فٹ ہوں تو سفر کی تھکاوٹ بہت زیادہ متاثر نہیں کرتی ۔
The post ویرات کوہلی کی عدم موجودگی نے بھارتی ٹیم کو کمزور کر دیا، پاک بھارت ٹاکرے میں کس ٹیم کا پلڑا بھاری ہے؟ساروو گنگولی نے اعتراف کر لیا appeared first on Urdu News.