وہ ملک جو پاکستان سے 24 جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے خریدے گا، ملک کو کھربوں روپ کا فائدے ہو کا امکان

لاہور (ویب ڈیسک) آذربائیجان کا پاکستان سے 24 جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدنے کا فیصلہ، جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے حاصل کرنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن جائے گا، ایران بھی طیاروں کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کر چکا، معاہدہ ہونے کی صورت میں پاکستان کو 50 کروڑ ڈالرز سے زائد کا فائدہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کیے جانے والے جنگی طیارے جے ایف 17 تھنڈر کو کئی ممالک نے خریدنے کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
خاص کر آذربائیجان نے چین اور پاکستان کی جانب سے تیار کردہ جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدنے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ معاملات طے پا رہے ہیں۔ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان طیاروں کی فروخت کے معاہدے سے متعلق مذاکرات چل رہے ہیں۔ آذربائیجان پاکستان سے 24 جے ایف 17 جنگی طیارے خریدنے کا خواہش مند ہے۔ معاہدہ ہونے کی صورت میں پاکستان کو 50 کروڑ ڈالرز کا منافع ہوگا۔
اگر معاہدہ ہوتا ہے تو آذربائیجان جے ایف اے 17 تھنڈر جنگی طیارے حاصل کرنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن جائے گا۔ اس سے قبل نائیجیریا، میانمار اور پاکستان کے پاس جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے موجود ہیں۔ دوسری جانب ایران نے بھی جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے حاصل کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ کراچی میں کچھ روز قبل ہونے والی بین الااقوامی دفاعی نمائش کے دوران جے ایف 17 تھنڈر توجہ کا مرکز بن گیا تھا۔ کانفرنس کے دوران کئی ممالک بھی طیارے خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ جبکہ ایران نے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
ایران نے پاکستان کیساتھ دفاعی تعاون کے فروغ کیلئے جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدنے میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ ایران کے خصوصی وفد نے کراچی میں جاری بین الااقوامی دفاعی نمائش میں شرکت کی تھی۔ اس دوران ایرانی وفد پاکستان اور چین کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کیے جانے والے جنگی طیارے جے ایف 17 تھنڈر سے خاصا متاثر ہوا تھا۔ ایرانی وفد نے نمائش کے دورے کے دوران ہی جنگی طیارے جے ایف 17 تھنڈر حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا تھا۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے دونوں ممالک کے درمیان معاملات جلد طے ہو جانے کا امکان ہے۔
The post وہ ملک جو پاکستان سے 24 جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے خریدے گا، ملک کو کھربوں روپ کا فائدے ہو کا امکان appeared first on Urdu News.