تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ویزوں کے جزوی خاتمے کا معاہدہ ہوا جس کے نتیجے میں دو طرفہ تعلقات میں بہتری آئی گی جبکہ آئندہ سال اسلام آباد میں پاکستان، ملائیشیا مشاورتی اجلاس کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا۔
جبکہ اقتصادی تعاون، تجارت، اور سرمایہ کاری کی ضرورت پرزور دیا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ مہاتیر محمد نے توانائی بحران پرقابو پانے کے لیے پاکستان سے تعاون کے عزم کا اظہار کیا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے ایل این جی، پن بجلی اور قابل تجدید توانائی میں ملائیشیا کے تعاون کا خیرمقدم کیا۔مشترکہ اعلامیے کے مطابق پاکستان نے ملائیشین کمپنیوں کو خصوصی اقتصادی زون میں سرمایہ کاری کی دعوت دی جبکہ دونوں ممالک کا دفاعی تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشت کا اعادہ کیا گیا۔
اعلامیے میں عمران خان اور مہاتیرمحمد نے مسلم امہ کے مضبوط اتحاد، دونوں ممالک کا مسلم امہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا جبکہ ملائیشیا نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کامیاب کوششوں کو سراہا۔
The post وہ بڑا مسلمان ملک جس نے پاکستان کیساتھ ویزوں کا جزوی طور پرخاتمہ کردیا، خوشخبری آگئی appeared first on Urdu News.