ولادیمیر پیوٹن دو روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے ، دونوں ممالک میں دفاع اور جوہری توانائی سمیت دیگر اہم شعبوں میں معاہدوں کا امکان

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن دو روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے ہیں جہاں دونوں ممالک کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط کے امکان ہیں ۔ روس کے صدر ولاد یمیر پیوٹن دو روزہ دورے پر بھارت پہنچے تو بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ان کا استقبال کیا جس کے بعد روسی صدر کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات ہوئی ۔ عادت سے مجبور نریندر مودی نے روسی صدر کو روز کی جھپی بھی ڈالی ۔ دونوں ممالک کے درمیان دفاع ، جوہری توانائی ، خلائی تحقیق اور معیشت کے شعبوں میں 20 معاہدوں کا امکان ہے ۔
The post ولادیمیر پیوٹن دو روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے ، دونوں ممالک میں دفاع اور جوہری توانائی سمیت دیگر اہم شعبوں میں معاہدوں کا امکان appeared first on Urdu News.