وفاقی کابینہ نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے غیر قانونی طور پر تعینات کیے گئے افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے غیر قانونی طور پر تعینات کیے گئے افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عہدوں سے ہٹائے جانے والے افسران میں چیئرمین نیشنل بینک سعید احمد ، صدر فرسٹ ویمن بینک طاہرہ رضا ، صدر ذرعی ترقیاتی بینک طلعت شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ اسحاق ڈار کی جانب سے تعینات کیے گئے چار ریگولیٹرز کو بھی عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جن میں ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک جلیل احمد ، ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک شمس الحسن اور کمپٹیشن کمیشن میں تعینات کیے جانے والے شہزاد انصرشامل ہیں ۔
The post وفاقی کابینہ نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے غیر قانونی طور پر تعینات کیے گئے افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا appeared first on Urdu News.