آئیسکو ریجن میں تیز آندھی اور بارش کے باعث دو سو سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں ، جس کی وجہ سے اسلام آباد کے میں اندھیروں ڈوب گیا ہے ۔ ایک نجی نیوز چینل نے ترجمان آئیسکو کے حوالے سے بتایا ہے کہ تیز بارش کی وجہ سے آپریشنل اسٹاف کو بجلی بحالی کے آپریشن میں سخت دشواری کا سامنا ہے ، ترجمان کے مطابق آئیسکو کا آپریشنل سٹاف بجلی بحالی کے کاموں میں مصروف ہے جس کے سبب 130 فیڈرز پر بجلی بحال کر دی گئی ہے جب کہ باقی ماندہ فیڈرز پر کام جاری ہے ، ذرائع کے مطابق آئیسکو چیف باسط زمان احمد خود بجلی بحالی کے کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں اورانہوں نے فیلڈ اسٹاف کو ہدایت دی ہے کہ متاثرہ علاقوں کی بجلی ہنگامی بنیادوں پر بحال کی جائے ۔
The post وفاقی دارالحکومت اندھیروں میں ڈوب گیا ، تیز آندھی اور بارش کے باعث آئیسکو کے دو سو سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے appeared first on Urdu News.