کوئٹہ (اردو نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے پیٹرن انچیف وزیر اعظم عمران خان نے کرکٹ بورڈ کی کارکردگی پر چیئر مین سے انتہائی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے احسان مانی کو ملاقات کے لیے طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کرکٹ بورڈ کے ایم ڈی وسیم خان کو 20 لاکھ روپے تنخواہ دینے کے فیصلے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پی سی بی کے اخراجات میں کمی دیکھنا چاہتے ہیں تاہم احسان مانی نے وسیم خان کی تنخواہ 20 روپے مقرر کردی ہے جو ناقابل قبول ہے۔
عمران خان نے کوئٹہ میں پی سی بی کے گورننگ بورڈ کے اجلاس کے دوران ہونے والے واقعات پر بھی برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی جلد وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے اور انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پیٹرن انچیف کے ویژن کے مطابق نئے ڈومیسٹک سٹرکچر کے بارے میں آگا ہ کرنے کے ساتھ ساتھ ملک میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے جاری پیشرفت سے بھی آگاہ کریں گے ۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پی سی بی کو ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ختم کرکے محض6فرسٹ کلاس ٹیموں پر مشتمل ڈومیسٹک سٹرکچر بنانے کا حکم دیا تھا ،پی سی بی کے پیٹرن انچیف کا کہنا تھا کہ کم مگر میعاری کرکٹ سے پاکستان کو مستقبل میں اچھے کرکٹرز ملیں گے ۔
The post وزیر اعظم عمران خان کرکٹ بورڈ کی کارکردگی پر ناراض appeared first on Urdu News.