وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی امریکی صدر سے ملاقات ، امریکی صدر کا عمران خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کے 73 ویں اجلاس میں شرکت کے لئے امریکہ کے دورے پر ہیں جہاں ان کی عالمی رہنماوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی پاکستانی وزیر خارجہ کی ملاقات ہوئی ، جس میں امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات ازسرنو قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ، وزیر خاجہ شاہ محمود قریشی کی گزشتہ رات استقبالیہ میں امریکی صدر سے ملاقات ہوئی ، امریکی صدرنے عمران خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ۔
اس حوالے سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کل رات استقبالیے پرامریکی صدرٹرمپ سے ملاقات ہوئی ، امریکی صدر سے پاک امریکا تعلقات پر بات کرنے کا موقع ملا ، صدرٹرمپ سے گزارش کی کہ پاک امریکا تعلقات ازسرنوتعمیرکرنے کی ضرورت ہے ، صدرٹرمپ نے پاک امریکا تعلقات ازسرنو تعمیرکے موقف سے اتفاق کیا ۔ پاکستانی وزیر خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات ازسرنوقائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔
پاکستانی وزیر خارجہ سے ملاقات میں امریکی صدر ٹرمپ کا رویہ بہت مثبت دکھائی دیا ، استقبالیے میں امریکی وزیرخارجہ پومپیو اور ان کی اہلیہ سے بھی ملاقات ہوئی جبکہ امریکی وزیرخارجہ پومپیو سے 2 اکتوبر کو دوسری ملاقات بھی طے پا گئی ہے ۔ دورہ امریکہ کے دوران پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اپنے امریکی ہم منصب سے بھی ملاقات ہوئی ۔
دوسری طرف وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کی کویت کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ شیخ صباح خالد الصباح سے نیویارک میں ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ امور، پاکستان اور کویت کے مابین تعلقات کے حوالے سے تفصیلی تبادلی خیال کیا گیا ۔ دورہ امریکہ کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے امریکی کانگریس مین جوئی ولسن کی ملاقات ہوئی جس میں پاک امریکہ تعلقات ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
The post وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی امریکی صدر سے ملاقات ، امریکی صدر کا عمران خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار appeared first on Urdu News.