وزیراعظم ہائو س میں گاڑیوں کی نیلامی، اب تک کی مہنگی ترین گاڑی کی بولی حکومتی سیاسی شخصیت نے لگا دی۔۔اگر یہ رقم ڈیمز فنڈز میں جائیگی تو مزید پچاس لاکھ روپے اضافی دوں گا، بڑی پیشکش کر دی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم ہاؤس میں گاڑیوں کی نیلامی جاری ہے۔اس دوران ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ سہیل منصور نے ایک قیمتی گاڑی کی بھاری بولی لگا دی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایم کیو ایم رہنما خواجہ سہیل منصور نے وزیراعظم ہاؤس میں نیلامی کے لیے پیش کیے جانے والی ایک گاڑی کی ساڑھے نو کروڑ روپے کی بولی لگا دی،ان کا کہنا تھا کہ اس گاڑی کی اب تک سب سے زیادہ بولی میں نے لگائی ہے۔اور اگر یہ رقم ڈیم فنڈ میں دی گئی تو میں 50لاکھ مزید دوں گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے معلوم نہیں تھا کہ وزرائے اعظم اتنی مہنگی گاڑیوں میں گھومتے ہیں۔
،یاد رہے کہ آج وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیوں کی نیلامی کا دن ہے ۔ یہ نیلامی 3 مرحلوں میں ہو گی۔34 نان امپورٹڈ گاڑیوں کو پہلے مرحلے میں نیلام کیا جائے گا جس کے بعد دوسرے مرحلے میں 41 امپورٹڈ گاڑیوں اور تیسرے مرحلے میں 27 پروٹیکٹڈ گاڑیوں کو نیلام کیا جائے گا۔وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیوں کی نیلامی کی تقریب میں کافی تعداد میں شہری اور کاروباری شخصیات موجود ہیں جو اپنی من پسند گاڑیوں کی بولی لگائیں گی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس کی اضافی گاڑیوں کو نیلام کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جو گاڑیاں نیلامی کے لیے پیش کی جا رہی ہیں ان میں 2006ء ماڈل کی رجسٹریشن نمبر کی حامل 4700 سی سی ایک ٹویوٹا لیکسس جیپ بھی شامل ہے۔
جو سال 2006ء میںسعودی شہزادے و تبوک کے گورنر پرنس فہد بن سلطان بن عبد العزیز کی جانب سے اس وقت کے پاکستانی وزیراعظم کو تحفے میں دی گئی تھی ۔وزیراعظم عمران خان کے سادگی کے وژن کی پیروی کرتے ہوئے پنجاب حکومت نے بھی اپنی 54 لگژری گاڑیاں نیلام کرنے کا فیصلہ کیا۔ نیلامی کے لیے پیش کی جانے والی گاڑیوں میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے زیر استعمال رہنے والی 2 بلٹ پروف اور2 لگژری گاڑیوں بھی شامل ہیں۔ وزیراعظمعمران خان کی ہدایت پر جیسے ہی وزیر اعظم کے دفتر کے زیر استعمال رہنے والی 102 بلٹ پروف، لگژری اور عام گاڑیوں کی سرعام نیلامی کا اشتہار آیا تو ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی اس پالیسی پر عمل درآمد کے لیے کام شروع کردیا تھا۔
The post وزیراعظم ہائو س میں گاڑیوں کی نیلامی، اب تک کی مہنگی ترین گاڑی کی بولی حکومتی سیاسی شخصیت نے لگا دی۔۔اگر یہ رقم ڈیمز فنڈز میں جائیگی تو مزید پچاس لاکھ روپے اضافی دوں گا، بڑی پیشکش کر دی appeared first on Urdu News.