وزیراعظم ہائو س میں موجود مہران گاڑی انتہائی کم قیمت میں فروخت کر دی گئی، 2005ماڈل کی قیمت کیا نکلی؟

اسلام آباد (نیوزڈیسک )وزیراعظم ہاؤس میں گاڑیوں کی نیلامی کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیاہے جس میں 34 نان امپورٹڈ گاڑیاں فروخت ہو گئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں نیلامی کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیاہے جس میں امپورٹڈ گاڑیوں کی بولی لگائی جارہی ہے اور اب تک دوسرے مرحلے میں بھی 19 گاڑیاں فروخت ہونے کی اطلاع ہے تاہم پہلے مرحلے میں نان امپورٹڈ گاڑیاں فروخت کی گئیں جس میں 2005 ماڈل مہران بھی شامل تھی وہ بھی فروخت ہو گئی ہے ۔2005 ماڈ ل مہران نیلامی میں 2 لاکھ 95 ہزار روپے فروخت ہوئی ۔اس کے علاوہ ہینو بس 22 لاکھ روپے میں خریدی گئی ہے ۔واضح رہے کہ بی ایم ڈبلیو کی پانچ ہزار سی سی دو جیپوں پر ٹیکس ایک کروڑ روپے سے زائد ہونے کے باعث نیلامی میں کسی بھی گاہک نے بولی نہیں لگائی ۔
The post وزیراعظم ہائو س میں موجود مہران گاڑی انتہائی کم قیمت میں فروخت کر دی گئی، 2005ماڈل کی قیمت کیا نکلی؟ appeared first on Urdu News.