وزیراعظم کے ڈیمز فنڈز میں اچانک اتنی بڑی رقم جمع ہو گئی کہ عمران خان خوشی سے نہال ہو جائیں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ڈیم بناؤ، وقت کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان کی ہر شخصیت عمران خان اور چیف جسٹس آف پاکستان کے قائم کردہ ڈیم فنڈ میں اپنا اپنا حصہ ڈال کر ملک کی آئندہ نسلوں کو پانی کے بحران سے بچانے کے لیے سرگرم عمل نظر آرہی ہے۔ عدلیہ فوج اور دیگر ادارے جہاں اس کام میں بڑ ھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں وہی پاکستان کی تاجر برادری بھی میدان میں آگئی ہے اور انہوں نے بھی ڈیم فنڈ میں اپنا حصہ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بنی گالہ میں لاہور چیمبر آف کانفرنس کے وفد نے وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات کی اور وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سیکریٹریٹ بنی گالہ میں لاہور چیمبر آف کامرس کے وفد سے ملاقات، وفد نے 10 ملین کا چیک وزیراعظم کو ڈیمز فنڈز کے لیے پیش کیا۔
عمران خان کی جانب سے لاہور چیمبر آف کامنفرنس کی اس کاوش پر انکا شکریہ ادا کیا گیا ۔ واضح رہے چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ڈیمز فنڈ قائم کررکھا ہے۔ سپریم کورٹ کے اعدادوشمار کے مطابق چیف جسٹس ڈیمز فنڈ میں اب تک 3 ارب27 کروڑاور پانچ لاکھ سے زائد رقم جمع ہوچکی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ڈیمز فنڈ قائم کرنے پر چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار کوخراج تحسین بھی پیش کیا انہوں نے قوم سے خطاب میں وزیراعظم اور چیف جسٹس ڈیمز فنڈ کواکٹھا کرنے اور اوورسیز پاکستانیوں سمیت تمام شہریوں کو ڈیمز فنڈ میں عطیات جمع کروانے کی اپیل بھی کررکھی ہے۔
آج بھی چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس میاں ثاقب نثار سے ایم ڈی نیسپاک نےملاقات کی، جس میں انہوں نے ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے چیف جسٹسکے اقدام کی تعریف کی۔اس موقع پرایم ڈی نیسپاک نے ڈیموں کی تعمیر کوقوم کیلئے ایک بڑا مقصد قرار دیتے ہوئے 55 لاکھ روپے ڈیم فنڈ میں جمع کروا دیے ہیں۔ ایم ڈی نیسپاک ڈاکٹر طاہر مسعود نے یہ 55 لاکھ کی رقم کا چیک چیف جسٹس سپریم کورٹ کے حوالے کردیا ہے۔ دوسری جانب تعلیمی بورڈ بنوں کے ملازمین نے ایک دن کی تنخواہ چیف جسٹس ڈیم فنڈ میں جمع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
The post وزیراعظم کے ڈیمز فنڈز میں اچانک اتنی بڑی رقم جمع ہو گئی کہ عمران خان خوشی سے نہال ہو جائیں گے appeared first on Urdu News.