اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے اپنی ننھی مداح علیزہ کی ملاقات کی خواہش پوری کر دی ہے جس کی تصویر نے سوشل میڈیا پر ہر کسی کا دل موہ لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی ننھی پرستار علیزہ نامی بچی جو ڈنمارک میں رہائش پذیر ہے ،جو کہ سوشل میڈیاپر وزیر اعظم عمرا خان کے لئے نیک خواہشات اور ان سے ملنے کی آرزو کا اظہار کیا کرتی تھی۔
علیزہ آج کل اپنے والدین کے ساتھ پاکستان آئی ہوئی ہے جب وزیر اعظم عمرا ن خان کو اس کی پاکستان آمد کی خبر ملی تو انہوں نے ننھی علیزہ کو ان کے گھر والوں سمیت بنی گالا اپنے بلا لیا ، اس موقع پر عمران خان نے علیزہ کے ساتھ گپ شپ بھی کی۔
The post وزیراعظم کے ساتھ بیٹھی چھوٹی سی بچی کون ہے؟ کسی وزیر یا رہنما کی بیٹی نہیں بلکہ ۔۔ جان کر آپ کیلئے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا appeared first on Urdu News.