وزیراعظم عمران خان کی کالاباغ ڈیم کے مخالف نکلے؟ ایسا اعلان ہو گیا کہ چیف جسٹس بھی دنگ رہ جائیں گے

کراچی(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرحلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کالا باغ ڈیم بنانے کی بات نہیں کی، حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے کل کالا باغ ڈیم بنانے کی بات نہیں کی، دیامر بھاشا ڈیم بنارہے ہیں،افغانیوں اور بنگالیوں کو شناخت دینے پر اعتراض کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت میں موجود لوگ افغان مہاجرین اور بنگالیوں کو پہلے نکال دیتے،جو یہاں پیدا ہوا ہے اسے نیشنلٹی ملنی چاہیے، حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اندرون سندھ میں صحافیوں کے خلاف کارروائیوں کی مزمت کرتے ہیں، سندھ حکومت صحافیوں کو نہیں چھوڑ رہی یہ ہمیں کہاں چھوڑینگے۔
The post وزیراعظم عمران خان کی کالاباغ ڈیم کے مخالف نکلے؟ ایسا اعلان ہو گیا کہ چیف جسٹس بھی دنگ رہ جائیں گے appeared first on Urdu News.