مدینہ منورہ (نیوزڈیسک) وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے 2 روزہ دورے پر مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں جہاں گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے ان کا استقبال کیا۔وزیراعظم عمران خان نے مدینہ منورہ کی سرزمین پر قدم رکھتے ہی اپنے جوتے اتار دئیے اور صرف موزے پہنے رکھے جبکہ اس سے قبل بھی جب وہ عمرہ ادائیگی کیلئے مدینہ منورہ پہنچے تھے تو انہوں نے اپنے پاؤں میں جوتے نہیں پہن رکھے تھے۔مدینہ منورہ پہنچنے پر گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان ،پاکستانی سفیر ہشام بن صدیق ،قونصلیٹ حکام اور سعودی حکام نے ان کا استقبال کیا۔ وزیر خزانہ اسد عمر،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،وزیر اطلاعات فواد چوہدری ،مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد اور خاتون اول بشریٰ بی بی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ روضہ رسولﷺ پر حاضری دیں گے اور وہا ں نماز مغرب اورنوافل بھی ادا کریں گے۔اپنے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔
The post وزیراعظم عمران خان نے مدینہ منورہ کی پاک سر زمین پر قدم رکھتے ہی ایسا کام کر دیا کہ ہر کوئی دیکھتا رہ گیا، سعودی فرمانروا اور ولی عہد سے ملاقات سے پہلے کہاں جائیں گے؟بڑی خبر آگئی appeared first on Urdu News.