اسلام آباد (نیوز ڈیسک) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے وفاقی کابینہ میں مزید توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے علی امین گنڈاپور کو وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان ہوں گے۔ سابق چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو بھی وفاقی وزیر بننے پر آمادہ ہو گئے ہیں۔نوائے وقت کے مطابق پانچ سے چھ نئے وزراء کا رواں ہفتے حلف اٹھانے کا امکان ہے، وزیراعظم عمران خان نے محمد میاں سومرو تحفظات دور کر دیئے ہیں، اب نجکاری کا قلم دان دیا جائے گا۔
ڈیرہ غازی خان سے جنرل نشست پر منتخب زرتاج گل اور فیصل واڈا بھی وفاقی کابینہ میں شامل ہونگے۔ زرتاج گل کو وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی کا قلمدان دیا جائے گا جبکہ متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمان کو انتخابی شکست دینے والے علی امین گنڈاپور کو وفاقی وزیرامور کشمیر و گلگت بلتستان بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اعظم سواتی کو وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا قلم دان دیا جائے گا۔
The post وزیراعظم عمران خان نے اپنی کابینہ میں مزید توسیع کرنے کا فیصلہ کر لیا، کس کس کو کون کونسی وزارت دی جائیگی؟ تفصیلات آگئیں appeared first on Urdu News.