وزیراعظم عمران خان سے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرکی ملاقات ، آزاد کشمیرسے متعلق امورپر تبادلہ خیال

وزیراعظم عمران خان سے آزاد کشمیرکے وزیراعظم راجہ فاروق حیدرکی ملاقات ہوئی جس میں آزاد کشمیرسے متعلق امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آزاد کشمیرکے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کی ملاقات میں دونوں رہنماوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی بربریت کی سخت مذمت کی اور وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیرکی تعمیر و ترقی ، عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرکا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے جذبے بلند ہیں ، حکومت پاکستان کے مسئلہ کشمیر پربھرپورموقف سے کشمیریوں کوحوصلہ ملا ۔
The post وزیراعظم عمران خان سے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرکی ملاقات ، آزاد کشمیرسے متعلق امورپر تبادلہ خیال appeared first on Urdu News.