وزیراعظم عمران خان سعودی عر ب اور متحدہ عرب امارات جاکرقرض نہیں بلکہ کیا چیز مانگیں گے؟اندر کی خبر آگئی

ریاض (نیوزڈیسک) پاکستان کا سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز سے زائد کا تیل ادھار لینے کا امکان ہے، وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب میں اس معاملے پر بات چیت کی جائے گی جبکہ پاکستانی وفد سعودی عرب سے یہ سہولت ملنے کیلئے پرامید ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کا سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز سے زائد کا تیل ادھار لینے کا امکان ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب میں بات کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور ان کا وفد معاشی معاملات پر بات کرے گا جبکہ پاکستانی وفد پرامید ہے کہ سعودی عرب سے ادھار تیل لینے کی سہولت مل جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر سعودی عرب نے ادھار تیل فراہم کر دیا تو پھر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے بھی یہ سہولت مل سکتی ہے جہاں سے پاکستان سالانہ 4 ارب 75 کروڑ ڈالر کا تیل درآمد کرتا ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ وزارت خزانہ اور وزارت خارجہ نے اس معاملے پر تفصیلی گفتگو بھی کر لی ہے۔
The post وزیراعظم عمران خان سعودی عر ب اور متحدہ عرب امارات جاکرقرض نہیں بلکہ کیا چیز مانگیں گے؟اندر کی خبر آگئی appeared first on Urdu News.