وزیراعظم عمران خان جرنیلوں کی پسندیدہ ترین شخصیت بن گئے ، کپتان کی کونسی بات فوجیوں کو پسند آگئی؟ بڑا انکشاف سامنے آگیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) معروف صحافی مظر برلاس کا اپنے کالم ” سب ٹھاٹھ پڑا رہ جائے گا” میں کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو پاک فوج کی قیادت کی طرف سے دی گئی دونوں بریفینگز میں بہت کچھ زیر بحث آیا، وزیر اعظم عمران خان کی پرکشش شخصیت نے فوجی قیادت کو بہت متاثر کیا۔ اسی لئے تو انہیں اتنے سیلوٹ کئے گئے ، شاید یہ لمبے عرصے کے بعد پہلا موقع ہے کہ پاکستان کی سول و ملٹری قیادت ایک پیج پر ہیں۔
شاید اسی لئے وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کہتے ہیں کہ ’’سول و ملٹری قیادت صرف ایک پیج ہی پر نہیں، ایک کتاب پر ہیں یہ کتاب پاکستان سے محبت ہے‘‘۔خواتین و حضرات !اس سے قبل بھی وزرائے اعظم کو بریفنگ دی جاتی تھی مگر ان کی عدم دلچسپی کے باعث فوجی قیادت کو بریفنگ مختصر کرنا پڑتی تھی، ایک وزیر اعظم صاحب تو زیادہ زور لسی پینے پر رکھتے تھے۔ایک بریفنگ کے دوران تو ایک وزیر اعظم نے یہ کہنا شروع کر دیا تھا کہ سینڈوچ بڑے مزے دار ہیں، ہمارا کک کیوں ایسے سینڈوچ تیار نہیں کر پاتا۔ بس یوں سمجھ لیجئے کہ کسی کو صرف کھانے سے دلچسپی تھی اور کسی کو ملکی سلامتی سے بہت دلچسپی ہے اسی لئے بریفینگز طول پکڑ جاتی ہیں۔
واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کے ہیڈکوارٹر جی ایچ کیو کا دورہ کیا تھا جہاں ان کو دفاع اور سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم کو دفاع، داخلی سیکیورٹی اور پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ دی گئی۔اس سے کچھ روز قبل وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی تھی، ملاقات میں ملک میں پائیدار امن اور استحکام کے عزم کا اظہار کیا گیا جبکہ خطےمیں امن کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا تھا۔
The post وزیراعظم عمران خان جرنیلوں کی پسندیدہ ترین شخصیت بن گئے ، کپتان کی کونسی بات فوجیوں کو پسند آگئی؟ بڑا انکشاف سامنے آگیا appeared first on Urdu News.