وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے ہیلی کاپٹر پر بھارتی فوج کا حملہ

بھارتی فوج کی جانب سے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے ہیلی کاپٹر پر حملہ کیا گیا ہے ۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر پاکستانی گاﺅں تروڑی میں سفر کرر رہے تھے کہ اسی دوران ان کا ہیلی کاپٹر ایل او سی پر طے شدہ حد سے تھوڑا آگے چلا گیا جس پر بھارتی پوسٹ سے ہیلی کاپٹر پر فائر کیا گیا ۔ خوش قسمتی سے بھارتی حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کے ہیلی کاپٹر کو حویلی میں بحفاظت اتار لیا گیا ۔
راجہ فاروق حیدر اپنے دوست چوہدری عبدالعزیز کے بھائی کی وفات پر تعزیت کیلئے گئے تھے ۔ واضح رہے کہ ایل او سی کے نزدیک پرواز کی اطلاع دونوں افواج پیشگی دیتی ہیں اور راجہ فاروق حیدر کے سفید رنگ کے ہیلی کاپٹر کی آمد کی اطلاع بھی پیشگی دی گئی تھی ، تاہم بھارتی فوج نے اسے پاکستان کا فوجی ہیلی کاپٹر قراردے کر اس پر حملہ کیا جو ایس او پیز کی خلاف ورزی ہے ۔
The post وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے ہیلی کاپٹر پر بھارتی فوج کا حملہ appeared first on Urdu News.