ن لیگ کی ایک اور قومی اسمبلی کی سیٹ خطرے میں پڑ گئی، الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ن لیگ کی ایک اور قومی اسمبلی کی سیٹ خطرے میں پڑ گئی، الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو خوشخبری سنا دی.. الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 139 قصور میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرانے سے متعلق درخواست پر کامیاب امیدوار کو نوٹس جاری کرتے کیس کی سماعت 27ستمبر تک ملتوی کردی۔ جمعرات کو الیکشن کمشن میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 139 قصور میں دوبارہ گنتی کرانے سے متعلق درخواست پر الیکشن کمیشن کے تین رکنی بینچ نے سماعت کی، درخواست گزار عظیم الدین کے وکیل الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔
وکیل نے کہا کہ ووٹوں کی گنتی کے دوران پولنگ ایجنٹس کو باہر نکالا گیا، ان کے سامنے گنتی نہیں کرائی گئی، جیتنے والے امیدوار نے ایک لاکھ 22ہزار 613 ووٹ حاصل کئے جبکہ عظیم الدین لکھوی نے ایک لاکھ 14ہزار 490ووٹ حاصل کئے، الیکشن کمشن نے حلقہ این اے 139سے کامیاب امیدوار کو نوٹس جاری کرتے کیس کی سماعت 29ستمبر تک ملتوی کر دی۔ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 100 چنیوٹ میں دوبارہ پولنگ سے متعلق درخواست پر مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدوار قیصر احمد شیخ سے تحریری جواب طلب کر لیا۔
سماعت کے دوران کامیاب امیدوار قیصر احمد شیخ بھی الیکشن کمشن کے سامنے پیش ہوئے۔ قیصر احمد شیخ نے کہا حلقے میں دوبارہ گنتی ہو چکی ہے، 5دن گنتی ہوتی رہی ہے، ایک ایک ووٹ گنا گیا۔ الیکشن کمیشن نے قیصر احمد شیخ کو تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کر دی۔الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 139 قصور میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرانے سے متعلق درخواست پر کامیاب امیدوار کو نوٹس جاری کرتے کیس کی سماعت 27ستمبر تک ملتوی کردی۔
The post ن لیگ کی ایک اور قومی اسمبلی کی سیٹ خطرے میں پڑ گئی، الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو خوشخبری سنا دی appeared first on Urdu News.