ن لیگ کو ضمنی انتخابات سے پہلے ہی بڑی شکست مل گئی، بہت بڑا جھٹکا لگ گیا

چکوال، لاہور (نیوز ڈیسک) ن لیگ کو ضمنی انتخابات سے پہلے ہی بڑی شکست مل گئی، بہت بڑا جھٹکا لگ گیا.. بیگم کلثوم نواز کی رحلت کی وجہ سے مسلم لیگ ن نے سیاسی سرگرمیاں معطل کررکھی ہیں لیکن نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ این اے 65چکوال میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں چوہدری سالک حسین کے حق میں مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار فیض ٹمن دستبردار ہوگئے ہیں، چند ہفتے قبل ہی لاہور میں مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے فیض ٹمن کو ٹکٹ جاری کیاتھا۔نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کی یہ نشست سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے چھوڑی تھی جس پر فیصلہ ہوا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین ضمنی الیکشن لڑیں گے اور سالک حسین ان کے کورنگ امیدوار ہوں گے لیکن بعد میںاس فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے سالک حسین کو الیکشن لڑانے کا فیصلہ ہوا۔ اب ن لیگ کے امیدوار سردار فیض ٹمن ق لیگ کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں امیدواروںکے درمیان معاملات طے کروانے میں تلہ گنگ کی ایک کاروباری شخصیت نے اہم کردار اداکیا،1985ءکے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ حلقے میں مسلم لیگ ن کا کوئی امیدوار الیکشن نہیں لڑرہا۔یادرہے کہ لندن میں راسخ الٰہی نے بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ ادا کی تھی جبکہ رائیونڈ میں ہونیوالی نماز جنازہ میں چوہدری پرویز الٰہی اور شجاعت حسین نے بھی شرکت کی تھی ۔ بیگم کلثوم نواز کی رحلت کی وجہ سے مسلم لیگ ن نے سیاسی سرگرمیاں معطل کررکھی ہیں لیکن نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ این اے 65چکوال میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں چوہدری سالک حسین کے حق میں مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار فیض ٹمن دستبردار ہوگئے ہیں۔
The post ن لیگ کو ضمنی انتخابات سے پہلے ہی بڑی شکست مل گئی، بہت بڑا جھٹکا لگ گیا appeared first on Urdu News.