ن لیگ کو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، اگر مجھے گرفتار کیا گیا تو میرا بیٹا لیڈ کرے گا ، شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ن لیگ کو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ اگر مجھے گرفتار کیا گیا تو میرا بیٹا لیڈ کرے گا ۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہو ئےشہباز شریف نے کہا کہ عمران خان پو ری قوم سے معافی مانگیں ، ہمارے 300 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے کارکنوں کا قصور یہ ہے کہ وہ ن لیگ کے ہیں ۔ ہم اپنا ریکارڈ لے کر عوام کے پاس جا ئیں گے اگر مجھے گرفتار کیا گیا تو میرا بیٹا لیڈ کرے گا ، الیکشن کمیشن خاموش تماشائی بنا ہوا ہے ہم نواز شریف کا پھرپور طریقے سے استقبال کریں گے ، نواز شریف کی گرفتاری سے ن لیگ کو نقصان ہوگا ہم نے اس کی ملک کی خدمت کی ہے ۔
پاکستان نواز شریف کی قیادت میں روشن ہو ا ہے ، انہوں نے کہا آج تک جتنے سروے ہوئے ن لیگ پہلے نمبر پر رہی ہے ۔ ہم اس ملک کو نقصان نہیں پہچا سکتے ہے اگر ایک روپے کی بھی کرپشن ثابت ہوئی تو استعفیٰ دے دوں گا ، نیب نے ملتان میٹرو کی مکمل انکوئری کر لی ہے ۔ چیلنج کرتا ہوں کہ انکوئری کو سامنے لایا جائے ، اگر کرپشن ثابت ہو جائے تو سیاست چھوڑ دوں گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ نواز شریف اور میں نے جیلیں کاٹی ہیں ۔ الیکشن کمیشن نے کارکنوں کی گرفتاری پر ایکشن نہیں لیا ہے ۔ نوازشریف پاکستان میں امن کا قیام لے کر آے ، تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کرکام کریں ۔