ن لیگی رہنما بھی عمران خان کے شاندار فیصلوں کے معترف ہو گئے

لاہور(نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے ڈیم فنڈ کو اچھی مہم قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اس وقت خشک سالی کے سنگین خطرے سے دوچار ہے اور اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہوچکی ہے۔ڈیموں کی تعمیر کے لیے چیف جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے اٹھایا گیا اقدام قابل تحسین ہے اور انکی جانب سے بنائے گئے اکاونٹ میں اب تک 3 ارب روپے کی خطیر رقم جمع ہوچکی ہے۔تاہم 7 ستمبر کووزیر اعظم عمران خان نے اس حوالے سے قوم سے خصوصی خطاب کیا اور ان سے اپیل کی کہ وہ ڈیموں کی تعمیر کے لیے فنڈنگ کریں۔انہوں نے اپنی تقریر میں بیرون ملک پاکستانیوں سے بھرپور اپیل کی۔وزیر اعظم عمران خان کی آواز پر بیرون ملک پاکستانیوں نے فوری لبیک کہتے ہوئے مثبت ردعمل دے دیا ہے۔اس طرح پاکستان میں رہنے والے شہریوں کا جوش و جذبہ بھی دیدنی ہے۔
پہلے پہل تو اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنماوں کی جانب سے اس مہم کے خلاف خوب بیانات دئیے۔تاہم اس حوالے سے تازہ ترین خبر کے مطابق مسلم لیگ ن کے کچھ رہنما اب اس معاملے پر وزیر اعظم عمران خان کے کے ہم خیال نظر آتے ہیں اور تنقید برائے تنقید کو مثبت خیال نہیں کرتے ۔۔مسلم لیگ ن کے رہنما لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم کا کہنا تھا کہ سیاسی وابستگی سے ہٹ کر ہر پاکستانی کو عمران خان کی اس اپیل پر لبیک کہنا چاہئے۔یہ بہت اچھی موؤمنٹ ہے، پوری قوم پاکستان کے اندر اور باہر جتنی مدد کرسکتی ہے کرے۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ چندے سے ڈیم بنانا بظاہر ناممکن ہے کیونکہ ڈیم کے لیے ایک بہت خطیر رقم چاہیے ہے لیکن میں یہ سمجھتا ہوں کہ تحریک انصاف کی حکومت کو چندے کے ساتھ ساتھ اس پر کوئی پلان بھی دینا چاہیے کہ وہ اس حوالے سے کیا ضروری اقدامات اٹھانے جا رہے ہیں۔
The post ن لیگی رہنما بھی عمران خان کے شاندار فیصلوں کے معترف ہو گئے appeared first on Urdu News.