نیٹو نے بڑے پیمانے پر جنگی مشقوں کا اعلان کر دیا ، 29 رکن ممالک کے 44 ہزار سے زائد فوجی حصہ لیں گے

مغربی دفاعی اتحاد نیٹو سرد جنگ کے خاتمے کے بعد سب سے بڑی جنگی مشقیں کرے گا ۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ناروے میں ہونے والی 4 ہفتوں پر مشتمل ان مشقوں میں 44 ہزار سے زائد فوجی حصہ لیں گے ۔ ان میں صرف جرمن فوجیوں کی تعداد 10 ہزار سے زائد ہو گی ۔ رپورٹ کے مطابق 25 اکتوبر سے 23 نومبر تک نیٹو ممالک ایک ساتھ مل کر دشمن کا مقابلہ کرنے کی مشقیں کریں گے ۔ گزشتہ کئی دہائیوں کے بعد نیٹو کی ان سب سے بڑی جنگی مشقوں میں 29 رکن ممالک شریک ہوں گے ۔
The post نیٹو نے بڑے پیمانے پر جنگی مشقوں کا اعلان کر دیا ، 29 رکن ممالک کے 44 ہزار سے زائد فوجی حصہ لیں گے appeared first on Urdu News.