کرائسٹ چرچ (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کی مساجد میں فائرنگ سے شہادتیں ہوئی ہیں اور اس موقع پر بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم بھی ایک مسجد میں موقع پر موجودتھی تاہم خوش قسمتی سے کھلاڑی محفوظ رہے البتہ کل سے شروع ہونیوالا نیوزی لیںڈ اور بنگلہ دیش کا ٹیسٹ میچ منسوخ کردیا گیا۔ کرائسٹ چرچ کے پولیس کمشنر کے مطابق حملے کے وقت کرکٹ ٹیم بھی وہاں موجود تھی لیکن کھلاڑیوں نے بھاگ کر جان بچائی۔ دوسری طرف بنگلہ دیشی کپتان تمیم اقبال نے ٹوئٹر پر بتایا کہ حملہ آوروں سے پوری ٹیم محفوظ رہی ، انتہائی خوفناک تجربہ تھا اور ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ بعدازاں نیوزی لینڈاور بنگلہ دیش کے درمیان کل سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہونیوالا ٹیسٹ میچ منسوخ کردیا گیا۔

Entire team got saved from active shooters!!! Frightening experience and please keep us in your prayers #christchurchMosqueAttack
— Tamim Iqbal Khan (@TamimOfficial28) March 15, 2019

The post نیوزی لینڈ کی مساجد میں حملے کے وقت بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کی بھی موجودگی کا انکشاف لیکن کھلاڑیوں نے کیسے جان بچائی اور اب کس حال میں ہیں؟ خبرآگئی appeared first on Urdu News.