استنبول (نیوز ڈیسک) آج نیوزی لینڈ میں دو مساجد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 49 نمازی شہید ہو گئے۔پاکستان سمیت کئی ممالک نے دہشت گردی کے اس واقعے کی مذمت کی ہے۔ترک صدر طیب اردگان نے بھی نیوزی لینڈ میں ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا کہ اللہ متاثرین پر رحم کرے اور زخمیوں کو جلد صحتیاب کرے۔صدر طیب اردگان نے افسوناک واقعے پر مسلم دنیا سے تعزیت کی اور ٹویٹر پیغام میں کہا کہ میں اپنے ملک کی طرف سے پوری مسلم امہ اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے حملے سے متاثرہ لوگوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ترک صدر نے اسے اسلام فوبیا کا نتیجہ قرار دے دیا۔

I strongly condemn the terror attack against the Al Noor Mosque in #NewZealand and Muslim worshippers. May Allah have mercy on the victims and grant a speedy recovery to the wounded.
— Recep Tayyip Erdoğan (@RT_Erdogan) March 15, 2019

On behalf of my country, I offer my condolences to the Islamic world and the people of New Zealand, who have been targeted by this deplorable act – the latest example of rising racism and Islamophobia.
— Recep Tayyip Erdoğan (@RT_Erdogan) March 15, 2019

خیال رہے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں نماز جمعہ میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 49افرادجاں بحق اور60سے زائد زخمی ہوگئے ، ایک حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ۔تین منٹ تک مسجد میںفائرنگ کرنے کے بعد حملہ آور مرکزی دروازے سے باہر نکلا،جہاں اس نے گاڑیوں پر بھیفائرنگ شروع کر دی۔حملہ آور جدید ہتھیاروں سے لیس اور پیٹرول بموں سے بھری گاڑی کیساتھ پہنچا تھا،جو ہیلمٹ میں لگے کیمرے سے واردات کی ویڈیو لائیو اسٹریمنگ کرتارہا۔فائرنگ کی اطلاع ملتے ہیپولیس نے علاقہ اپنے گھیرے میں لے لیا اور مکینوں کو بھی گھروں سے نہ نکلنے جبکہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع فوراً پولیس کو دینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، ملزم نے اپنی شناخت آسٹریلوی شہری برینٹن ٹیرینٹ کے نام سے کی ہے،حملہ آور وردی میں ملبوس تھا،جس کی عمر 30 سے 40 سال تھی۔ جبکہ نیوزی لینڈ کے دورے پر آئی ہوئی بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم فائرنگ کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئی ہے، جس کے کھلاڑی فائرنگ کے وقت نماز جمعہ ادا کرنے کے لیے مسجد آئے ہوئے تھے۔
The post نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے۔۔۔۔ رجب طیب اردگان نے اُمتِ مسلمہ کی نمائندگی کر دی، ایسا ردِ عمل دے دیا کہ یورپی ممالک بھی حیران رہ گئے appeared first on Urdu News.