نیب پچاس ارب روپے کا ایک اور اسکینڈل منظر عام پر لے آیا

نیب نے سگریٹ بنانے والی دو کمپنیوں کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچانے کے معاملے پر تحقیقات شروع کردیں ۔  نجی نیوز چینل  کے مطابق نیب راولپنڈی کو سگریٹ بنانے والی کمپنیوں کے خلاف شکایات موصول ہوئیں جس کے مطابق ایف بی آر حکام نے سگریٹ بنانے والی دو کمپنیوں کو 50ارب روپے کا فائدہ پہنچایا ، نیب راولپنڈی نے معاملہ نیب ہیڈ کوارٹر کو بھیج دیا اور اب چیئر مین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی منظوری کے بعد ایف بی آر حکام اور سگریٹ بنانے والی کمپنیوں کے خلاف باقاعدہ تحقیقات شروع ہو نگی ۔ نیب کی جانب سے بھجوائی جانے والی درخواست میں ایف بی آر حکام پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے ۔ بتا یا جا رہا ہے کہ ایف بی آر حکام نے ملی بھگت سے دونوں کمپنیوں کو پچاس ارب ر وپے سے زائد مالیت کا فائدہ پہنچایا ۔
The post نیب پچاس ارب روپے کا ایک اور اسکینڈل منظر عام پر لے آیا appeared first on Urdu News.