نیب نے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی کو گرفتار کرنے کا اعلان کر دیا

مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو نیب نے گرفتار کرنے کا اعلان کر دیا، ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو گرفتار کرنے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
انہوں نے پروگرام میں بتایا کہ گرفتاری سے بچنے کے لیے خواجہ سعد رفیق نے عدالت سے ضمانت لی ہوئی ہے، شہزاد سلیم نے کہا کہ اگلی سماعت کے دورانعدالت نے اگر خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی ضمانت میں توسیع نہ کی تو انہیں عدالت سے گرفتار کر لیا جائے گا۔
The post نیب نے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی کو گرفتار کرنے کا اعلان کر دیا appeared first on Urdu News.