Facebook
Twitter
Google+
WhatsApp
Messenger
0Shares

ماہر قانون فیصل چودھری نے کہا ہے کہ نیب ریفرنسز پر شواہد کے حوالے سے نیب پر ذمہ داری کم اور نوازشریف اور ان کی او لاد پر ذمہ داری زیادہ ہے ۔ ایک نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر قانون فیصل چودھری نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف ریفرنسز ان کے اعترافی بیانات کے بعد بنے ہیں جو نوازشریف نے سپریم کورٹ کے سامنے دیئے ، انہوں نے کہا کہ ریفرنسز میں شواہد پیش کرنے کے حوالے سے نیب پر یہ ذمہ داری کم جبکہ نواز شریف اور ان کی اولاد پر ذمہ داری زیادہ ہے کہ وہ ثابت کریں کہ ان کے پاس موجود اثاثوں کے ذرائع کیا ہیں ۔
The post نیب ریفرنسز پر شواہد پیش کرنا نیب کی نہیں بلکہ نواز شریف کی ذمہ داری ہے ، آئینی ماہر appeared first on Urdu News.