اسلام آباد (نیوز ڈیسک)چیئرمین وزیراعظم ہاؤسنگ ٹاسک فورس ضیغم رضوی نے کہاہے کہ 5 پرمرلے کا گھر 30 لاکھ روپے کا ہو گا ، نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کیلئے لیگل فریم ورک پر کام جاری ہےتفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہاوسنگ کا اجلاس ہوا جس دوران حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزارت ہاؤسنگ کا بجٹ بارہ کروڑ روپے ہو گا ،سیکریٹری کا کہناتھا کہ سابق حکومت میں پانچ لاکھ گھروں کیلئے قائم کمپنی غیر فعال ہے ۔سٹیٹ آفسر نے کہا کہ اسلام آباد میں 17 ہزار 496 سرکاری رہائشگاہیں ہیں ، 25 ہزار 245 ملازمین سرکاری رہائش کے منتظر ہیں ، ویٹنگ لسٹ س2017-18میں دو ہزار 315 الاٹمنٹس کیں ہیں ۔ سیکریٹری ہاؤسنگ نے بتایا کہ کثیر المنزلہ اپارٹمنٹس کی تعمیر کا پلان بنا رہے ہیں ۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ سرکاری گھروں کی تعمیر پر پابندی ختم ہونی چاہیے ۔سٹیٹ آفسر نے کہا کہ اس وقت سٹیٹ آفس کے 116 کیسز عدالتوں میں ہیں ۔ چیئرمین وزیراعظم ہاؤسنگ ٹاسک فورس نے کہا کہ ہر سال سات لاکھ بھر بنانے کی ضرورت ہے ۔
ضیغم رضوی کا کہناتھا کہ 5 پرمرلے کا گھر 30 لاکھ روپے کا ہو گا ، نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کیلئے لیگل فریم ورک پر کام جاری ہے ۔ خیال رہے کہملک بھر میں جاری وزیر اعظم کی نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کو وسعت دیتے ہوئے صوبہ پنجاب کے مزید 5 شہروں میں منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ان شہروں میں فیصل آباد، سیالکوٹ، چشتیاں، چنیوٹ اور لودھراں شامل ہیں۔فیصل آباد اور سیالکوٹ میں دسمبر میں منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا جائے گا جبکہ بقیہ 3 شہروں لودھراں، چشتیاں اور چنیوٹ میں منصوبے کا سنگ بنیاد جنوری میں رکھا جائے گا۔وزیر اعظم عمران خان فیصل آباد اور سیالکوٹ میں منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ منصوبے کے سنگ بنیاد کے لیے تیزی سے کام جاری ہے، منصوبے کے تحت 50 فیصد جگہ پر 3 مرلہ کے گھر بنائے جائیں گے۔صوبائی وزیر کے مطابق منصوبے کے تحت 25 فیصد جگہ پر 5 مرلہ گھر اور بقیہ 25 فیصد جگہ پر فلیٹ بنیں گے۔ منصوبے کے تحت پانچوں اضلاع میں 10 ہزار کے قریب گھر تعمیر ہوں گے۔
The post ’ ’ نیا پاکستان ہاؤسنگ ‘‘ منصوبے میں 5 مرلہ گھر کی قیمت کیا ہوگی؟ ایسا اعلان کہ پوری قوم دیکھتی ر ہ گئی appeared first on Urdu News.