نہ حامد میر، نہ مبشر لقمان اور نہ ہی سہیل وڑائچ۔۔۔۔۔ عمران خان دورہ کراچی کے دوران میڈیا کی کس طاقتور ترین شخصیت سے علیحدہ ملاقات کرنے والے ہیں؟

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان چیف ایگزیکٹو کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار کراچی کے دورے پر پہنچے ہیں جہاں وہ مختلف سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کر رہے ہیں لیکن میڈیا کی ایک ایسی شخصیت بھی ہے جس سے وزیر اعظم پورے 15 منٹ تک علیحدہ سے ملاقات کریں گے۔وزیر اعظم کے دورہ کراچی کے شیڈول کے مطابق عمران خان شام 5 بجے سے 6 بجے تک (پورا ایک گھنٹہ) صحافیوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس سے قبل وہ اسلام آباد میں بھی سینئر صحافیوں کے ساتھ ملاقاتیں کرچکے ہیں۔ صحافیوں سے ملاقات کے بعد وزیر اعظم کا میڈیا مالکان کے ساتھ ایک اجلاس ہوگا جو شام 6 بجے سے ساڑھے 6 بجے تک جاری رہے گا۔صحافیوں اور میڈیا مالکان سے ملاقاتوں کے بعد وزیر اعظم اے آروائی میڈیا گروپ کے سی ای او سلمان اقبال سے پورے 15 منٹ تک علیحدہ سے ملاقات بھی کریں گے ، یہ ملاقات ساڑھے 6 بجے شروع ہوگی جو شام پونے 7 بجے تک جاری رہے گی ۔خیال رہے کہ اے آر وائی نیوز کو تحریک انصاف کا حامی چینل سمجھا جاتا ہے جو کھل کر عمران خان کی حمایت کرتا رہا ہے ۔
The post نہ حامد میر، نہ مبشر لقمان اور نہ ہی سہیل وڑائچ۔۔۔۔۔ عمران خان دورہ کراچی کے دوران میڈیا کی کس طاقتور ترین شخصیت سے علیحدہ ملاقات کرنے والے ہیں؟ appeared first on Urdu News.