لاہور(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ کہاجارہاتھاحکومت جائےگی توجانےوالوں کی لائنیں لگ جائیں گی،نگراں حکومت آگئی مگرمیں نے کسی جگہ لائن نہیں دیکھی،بہت کم لوگ مسلم لیگ ن کوچھوڑکرگئے ہیں۔مسلم لیگ ن کے قائدنوازشریف کاپارلیمانی بورڈمیں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب میں لوگ خوددیکھتے ہیں یہاں کام ہواہے، شہبازشریف نے گرمی سردی دیکھے بغیر کام کیا ،آپ پرلوگوں نے مختلف الزامات لگائے مگرسب چیزیں جھوٹ ثابت ہوئیں آج پنجاب اوراسلام آباد کے سواپاکستان میں میٹروبس کہیں نہیں ہے۔جنوبی صوبہ محاذ کا نعرہ لگانے والوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ دودن میں ان کامحاذدم توڑ گیا،سناہے وہاں بھی یہ لوگ غیر مطمئن ہیں،محاذبنانےوالے پھردوسری پارٹی میں چلے گئے،جب سے سیاست میں ہوایسامنفی پراپیگنڈہ دیکھ رہاہوں،اس طرح کے منفی پراپیگنڈے سیاست میں ہوتے ر ہتے ہیں،محاذ کا نعرہ لگانے والوں کاتعلق مسلم لیگ ن سے نہیں تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کہاجارہاتھاحکومت جائےگی توجانےوالوں کی لائنیں لگ جائیں گی۔