اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف احتساب عدالت میں پیشی کیلئے گئے تو آگے وہاں پر یوسف رضا گیلانی سے ملاقات ہو گئی جس دوران دونوں نے ایک دوسرے کا حال احوال پوچھا ۔ تفصیلات کے مطابق اچانک ہونے والی مختصرملاقات میں یوسف رضا گیلانی نے نوازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نیب ادارے کو با اختیار اور آزاد ہونا چاہیے ، کئی سالوں سے نیب کورٹ آ رہے ہیں ، ابھی اور بھی وزیراعظم پیش ہوں گے ، چار آ چکے ہیں اور پانچواں بھی آ ئے گا ۔
نوازشریف مسلسل ان کی باتیں سن کر مسکراتے رہے جبکہ یوسف رضا گیلانی کے چہرے پر بھی مسکراہٹ تھی ۔پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہناتھا کہ وزیراعظم کو یہ نہیں کہناچاہیے کہ میں فلاں کو پکڑوں گا ۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق بدعنوانی کے الزام میں نیب مقدمات کا سامنا کرنے والے دو سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کی احتساب عدالت میں ملاقات ہوئی۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کی اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ملاقات ہوئی۔
سابق وزرائے اعظم نے خوشگوار ماحول میں ایک دوسرے کا حال احوال پوچھا۔ اس موقع پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ چار وزیراعظم تو عدالتوں میں پیش ہو چکے، اب پانچواں بھی آئے گا۔اس سے قبل نوازشریف نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی نا اہلی کو بھی غلط فیصلہ قرار دے دیا، لیکن ذرا سنیئے بارہ مئی دوہزار بارہ کو یوسف رضا گیلانی کے بارے میں نوازشریف کے جذبات کیا تھے۔
The post نواز شریف کی احتساب عدالت میں یوسف رضا گیلانی سے اچانک ملاقات۔۔۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے ایسی کیا بات کہہ دی کہ نواز شریف ہنستے رہے؟ appeared first on Urdu News.