سابق وزیراعظم نوازشریف نے العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں قومی اسمبلی میں کئے گئے خطاب پر استثنیٰ مانگ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں 44 سوالات کے جوابات ریکارڈ کرا دیئے ، سابق وزیراعظم سے 151 سوالات پوچھے گئے ہیں ، نوازشریف کو بقیہ سوالات بھی دے دیئے گئے ۔ نواز شریف نے قومی اسمبلی میں کئے گئے خطاب پر ایک مرتبہ پھر استثنیٰ مانگ لیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 66 کے تحت قومی اسمبلی میں کی گئی تقریرکو استثنیٰ حاصل ہے ، قومی اسمبلی میں کی گئی تقریر کسی عدالت کے سامنے نہیں پیش کی جاسکتی ۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ کبھی نہیں کہا کہ گلف سٹیل مل ، العزیزیہ یا دبئی فیکٹری کا مالک ہوں ، میرا گلف سٹیل ملز کے کئے گئے معاہدوں سے کوئی تعلق نہیں رہا ، العزیزیہ سٹیل مل میرے والد مرحوم نے قائم کی تھی ، عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کل تک ملتوی کردی ۔
The post نواز شریف کا بڑا یوٹرن ، قومی اسمبلی میں کئے گئے خطاب پر استثنیٰ مانگ لیا appeared first on Urdu News.