نواز شریف اور مریم نواز کی رہائی ! اب حکومت کیا کرنے جارہی ہے؟فواد چوہدری نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ حکومت عدلیہ اور اس کے فیصلوں کا احترام کرتی ہے،حکومت عدالت کے ہر فیصلے پر عمل درآمد کرے گی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری نے نواز شریف مریم نواز اور محمد صفدر کی سزاو¿ں کی معطلی پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عدالتوں اورنیب کے معاملات کا حکومت سے تعلق نہیں ہے،حکومت عوامی خواہشات کی امین ہے،پاکستان کے عوام کا مفاد ، خواہش ہے ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ ہو،نیب خودمختارادارہ ہے اورقانون کے مطابق اپنے امورانجام دینے کامجاز ہے،کلثوم نوازکی وفات پرملزمان کواسلامی،اخلاقی روایات کی روشنی میں سہولیات دیں،حکومت قومی سرمایہ لوٹنے والوں کوقانون کے کٹہرے میں لانے کی ذمے داری ادا کرتی رہے گی،پی ٹی آئی کی حکومت اداروں کی مضبوطی اورانکی تقویت پریقین رکھتی ہے۔
The post نواز شریف اور مریم نواز کی رہائی ! اب حکومت کیا کرنے جارہی ہے؟فواد چوہدری نے بڑا اعلان کر دیا appeared first on Urdu News.