اسلام آباد (اُردو نیوز) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی ظفر ہلالی نے کہا کہ کچھ دن اور ہیں۔ نواز شریف اور مریم نواز کی رہائی کے لیے بارگین ہو چکی ہے۔ بس پیسے پہنچنا شروع ہو گئے ہیں جس کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو رہا کر دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ،،مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں نیب عدالت نے سزا دی تھی جس کے تحت سابق وزیراعظم نواز شریف کو 11 اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 8 جب کہ داماد کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فیصلے میں نوازشریف کو 80 لاکھ پاؤنڈ اور مریم نواز کو 20 لاکھ پاؤنڈ جُرمانہ بھی عائد کیا اور ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کو ضبط کرنے کا بھی حکم دیا جب کہ عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر پرکوئی جُرمانہ عائد نہیں کیا۔
سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر اڈیالہ جیل میں قید تھے اور ان سے ملاقات کے لیے جمعرات کا دن مختص کیا تھا جس دن ان کے اہل خانہ ، قریبی ساتھی اور پارٹی کے دیگر رہنما ملاقات کرتے تھے۔
لیکن بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو پیرول پر رہائی دی گئی جس کی مدت آج شام 4 بجے ختم ہوئی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا جہاں وہ اپنی باقی سزا کاٹیں گے البتہ سیاسی مبصرین کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو جلد ہی رہائی ملنے کا امکان ہے۔
The post نواز شریف اور مریم نواز نے پیسے پہنچانا شروع کر دئیے ہیں ، کچھ دنوں میں رہائی ہو جائے گی appeared first on Urdu News.